مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ امیر عبداللہیان اور شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم " او آئي سی " کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین، یمن، افغانستان اور یوکرائن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس اور پاکستان کے 70 ویں قومی دن کے جشن میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین ، اسلامی تعاون تنظیم کی تشکیل کا اصلی سبب ہے اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کا مؤقف اہم ، کلیدی اور اصولی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کی حمایت کے بارے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔
آپ کا تبصرہ